رسولِ اکرم کی باطنی حقیقت جاننا ہم سب پر فرض ہے: سلطان العاشقین
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوتِ فقر کے سربراہ سلطان العاشقین محمدنجیب الرحمن نے جشن عید میلادالنبی کے مبارک ترین موقع پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی باطنی حقیقت جاننا سب پر فرض ہے۔ حقیقت محمدیہ سے آگاہی کے بعد ہی ایک شخص آپ کی شان اور اللہ کے ہاں آپ کے مقام سے صحیح طور پر آشنا ہوسکتا ہے۔ ولادت نبویﷺ کی خوشی نہ صرف اللہ تعالیٰ نے منائی بلکہ دور نبوت، صحابہ کرام ، تابعین اور تبع تابعین کے دور میں بھی منائی گئی۔ حضورﷺ کا ذکر تو اللہ پاک خودہمیشہ سے بلند فرما رہا ہے اور فرماتا رہے گا۔ اُمت مسلمہ کو جشنِ عید میلادالنبی عقیدت و احترام سے منانا چاہیے۔