کیتھیڈرل چرچ میں عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام
لاہور (خصوصی نامہ نگار )کیتھیڈرل چرچ لاہور میں ولادت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی- آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاءاور مولانا محمد عاصم مخدوم نے ملکرنبی آخر الزماں کی ولادت کا کیک کاٹا۔تقریب میں چیئرمین کمیشن برائے بین المذاہب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاءچیئرمین کل مسالک علماءبورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم‘سید محمود غزنوی۔‘فادر اشفاق انتھونی‘فادر نقاش‘جہاں زیب خان و دیگر نے شرکت کی۔مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا حضورنے تمام مذاہب اور پوری انسانیت کے احترام کا درس دیا ہے۔آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے کہاکہ پاکستان میں مذاہب کے درمیان رواداری کو فروغ مل رہا ہے۔