• news

فیڈریشن نے 2 خواتین اتھلیٹس کو چین جانے کی اجازت دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج نہ ملنے کی بنیاد پر ایشین گیمز میں شرکت کیلئے روکے جانے والی دونوں خواتین اتھلیٹس کو چین جانے کی اجازت دے دی، پاکستان سپورٹس بورڈ کی مشاورت کے بعد عروج کرن اور صاحب اسرا کو ایونٹ میں شرکت کا گرین سگنل مل گیا،دونوں پلیئرز شرکت کیلئے دستیاب ہوں گی۔صاحب اسرا کو ایشین گیمز میں 400میٹرز جبکہ عروج کرن کو 100میٹرز کے مقابلوں میں شرکت کرنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن