پی ٹی آئی قیادت کولو ٹ مار کا حساب دینا پڑے گا: چوہدری شہباز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 142 چوہدری شہباز چھینہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اورمسلم لیگ ن کے دیگر قائدین کو نا کردہ گناہوں کی پاداش میں پابند سلاسل رکھا گیا اورانہیں بے بنیادمقدمات میں ملوث کر کے نااہل کیا گیا ملک کو بحرانوں میں دھکیلنے والے آج مظلوم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مظلومیت کے نعرے بلندکرنے سے پہلے اپنی پھیلائی تباہی کا حساب دیں، اپنے ایک بیان میں چوہدری شہباز چھینہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے آئی ایم ایف سے اپنی مرضی کے معاہدے کرکے عوام کو ہتھکڑیاں پہنائیں، پی ٹی آئی قیادت کو اپنی لو ٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔