• news

ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے:عمر مشتاق

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنماءچوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا کہ افسوس کی بات کہ نگران حکومت کی جانب سے ابھی تک بھی مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر بجلی کے جھٹکے دینے کا سلسلہ جاری ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے فی یونٹ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہم شدید احتجاج کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا کہ نگرانوں کو بتانا ہی پڑے گا اتنا ظلم کریں جتنا عوام برداشت کرسکیں، مختلف ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن