• news

وزیراعظم نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس پرسوں طلب کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے امن و امان سے متعلق اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کا اجلاس تین اکتوبر کو وزیراعظم ہا¶س میں ہو گا۔ آرمی چیف سمیت عسکری حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ مستونگ سمیت دہشتگری کے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد سے آگاہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن