جناح ہاﺅس حملہ: اسلم اقبال‘ حماد اظہر‘ مراد سعید‘ گنڈا پور سمیت 9 رہنما اشتہاری قرار
لاہور (خبر نگار) انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نو مئی جلاﺅگھیراﺅکے2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر وکلاءکو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ عسکری ٹاور کے مقدمے میں سماعت 2 اکتوبر جبکہ کینٹینر جلانے کے مقدمے میں کاروائی 5 اکتوبر کو ہوگی۔ علاوہ ازیں انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅکیس میں عمر سرفراز چیمہ و دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ دریں اثناءانسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نو مئی واقعات کے تین مقدمات میں میاں محمودالرشیدکی درخواست ضمانتوں پر وکلاءسے 5 اکتوبر کو دلائل طلب کر لیے۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاﺅس حملہ کیس میں میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر ، فرخ حبیب، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے لیکن ملزمان روپوش ہو چکے ہیں، دیگر ملزمان میں زبیر خان نیازی ،کرامت کھوکھر ، عندلیب عباس شامل ہیں۔