ژوب، مردان میں کارروائیاں ، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 4دہشت گرد ہلاک،5جوان شہید
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) بلوچستان اور خیبر پی کے مےں دو مختلف علاقوںدہشتگردوں کےخلاف کارروائےوں مےںاےک ہائی وےلےو ٹارگٹ سمےت 4دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دےا گےا ،جبکہ ان کارروائےوں مےں مجموعی طور پر پاک فوج کے پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کےا۔ پاکستان اور افغانستان کی بین الاقوامی سرحد پر صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے قریب دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو بہادری سے ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے 4جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا گیا۔ درےں اثنا ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ مےں انٹےلی جنس بےسڈ آپرےشن مےں ہائی وےلےو ہدف دہشت گرد رنگ لےڈر فےصل کو ہلاک کر دےا گےا ، ہلاک دہشت گرد فےصل سرگرمی کےساتھ دہشت گردی کی کارروائےوں مےں ملوث تھا اور قانو نافذ کرنےوالے اداروں کو مطلوب تھا ، جبکہ ضلع کرم کے علاقے پارا چنار مےں اےک مقام پر دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کی گئی ،آپرےشن کے دوران 33سالہ لانس نائےک غےرت خان سکنہ ضلع کرم نے جام شہادت نوش کےا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز نے ضلع ڑوب میں سمبازہ کے قریب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔شہید فوجیوں کی شناخت حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم کے نام سے ہوئی جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے اور چند زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔ سکےورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے لئے پر عزم ہےں اور بہادر فوجےوں کی طرف سے اےسی قربانےاں ہمارے عزم کو مذےد تقوےت دےنے کا باعث ہےں ۔ سمبازا اور پارہ چنار میں دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے دو مختلف فائرنگ کے واقعات میں شہید ہونے والے حوالدار عبدالستار(عمر 36 سال، ساکن ڈیرہ غازی خان)، لانس نائیک محمد عدنان( عمر 30 سال ، ساکن ضلع ٹانک)، لانس نائیک اعظم خان (عمر 28 سال، ساکن لکی مروت)اور سپاہی ندیم خان (عمر 29 سال،ساکن کوہاٹ)اور لانس نائیک غیرت گل ( ساکن کرم ایجنسی) اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیانماز جنازہ میں عسکری و سول حکام، شہید کے عزیز واقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ہمارے شہدا کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں ہمارے حوصلے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔