برطانیہ کی بھارتی نژاد وزیرِ داخلہ کا پاکستان مخالف رویہ بے نقاب
لندن(این این آئی)برطانیہ کی بھارتی نژاد وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کا پاکستان مخالف رویہ کھل کر سامنے آگیا۔برطانیہ کے میڈیا ریگولیٹر نے وزیرِ داخلہ کا گرومنگ گینگ سے متعلق دعوی بے بنیاد قرار دے دیا۔ سویلا بریورمین نے غلط اور بے بنیاد دعوی کیا تھا کہ برطانیہ میں تقریبا تمام گرومنگ گینگز برٹش پاکستانی چلاتے ہیں۔ میڈیا ریگولیٹر نے کہا کہ بریورمین کا یہ بیان غلط ہے کیونکہ برطانوی وزارتِ داخلہ کی اپنی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث گرومنگ گینگز کے بیشتر ملزمان سفید فام ہیں۔