• news

پرویز الہی کی حراست غیر قانونی قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست 6 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں پرویز الہی کی حراست غیر قانونی قرار دینے کیلئے انکی اہلیہ کی دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ۔جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بنچ تین رکنی بنچ 6 اکتوبر کو سماعت کرے گا ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔دوروز قبل لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمات میں ڈسچارج کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن