• news

شاہدرہ پل صرف 24 گھنٹے میں مرمت لاہور سے فیصل آباد ٹرین آپریشن بحال

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان ریلوے لاہور ڈویڑن کے انجینئرز نے پلر گرنے کے باعث متاثر ہونے والے شاہدرہ پل کو صرف 24 گھنٹے کی ریکارڈ مدت میں مرمت کر لیا۔ مسلسل ایک دن اور ایک رات ڈیوٹی دے کر لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن بحال کرنے پر چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے شاہد عزیز کی ڈی ایس لاہور حنیف گل اور ان کی ٹیم کو شاباش۔ جمعہ کے روز ایروژن کے باعث شاہدرہ کے قریب رہلوے پل کا ایک پلر گر گیا تھا جس سے لاہور تا فیصل آباد ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی تھی۔ ماہرین کے ابتدائی اندازے کے مطابق بحالی کے کام میں 72 گھنٹے درکار تھے، البتہ چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے افسر شاہد عزیز نے موقع پر پہنچ کر بحالی کے کام کا فوری آغاز کرایا اور ڈی ایس لاہور کو ٹاسک دیا کہ بحالی 72 گھنٹے سے بھی پہلے کرنے کی کوشش کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن