ورلڈکپ: پاکستان کو وارم اپ میچ میں شکست، غلطیوں پر قابو پائیں گے: بابراعظم
لاہور(سپورٹس رپورٹر))بھارت میں ورلڈکپ کے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔بھارتی شہرحیدرآباد میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے 5وکٹوںپر 345رنز بنائے۔ بابراعظم 80 ‘محمد رضوان 103 ‘سعود شکیل 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ نے ہدف پانچ وکٹوں پرپوراکرلیا۔ کین ولیمسن 54‘ڈیرل مچل 59 ‘رویندا97رنز رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان دوسرا وارم اپ میچ تین اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کرینگے۔ ہم نے اپنی بینچ سٹرینتھ کو موقع دیا۔ اگلے وارم اپ میچ میں غلطیوں پرقابو پانے کی کوشش کریں گے، دوسری اننگزمیں بیٹرز کو زیادہ آسانی مل رہی تھی۔