• news

ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو گھر نہ پہنچانے کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کےلئے مقرر

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔جسٹس سلطان تنویر احمد2 اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کرینگے۔ عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹیگیشن کو فرد جرم کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن