• news

ڈینگی ادویات کے ٹینڈر میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف فریقین کو نوٹسز

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے ڈینگی کنٹرول کرنے کے لیے ادویات کی خریداری کے لیے جاری ٹینڈر میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف دائر نجی کمپنی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کمپنی نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ہیلتھ نے ڈینگی کنٹرول کرنے کے لیے ادویات کا ٹینڈر جاری کیا۔ 96 کروڑ روپے کا ٹینڈر صرف 16کروڑ میں مل سکتا ہے،80 کروڑ روپے حکومتی خزانے کا بچ سکتا ہے۔ دو تین کمپنیوں کی مبینہ جعل سازی کی وجہ سے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کمپنی نے استدعا کی کہ عدالت محکمہ ہیلتھ کے ٹینڈر کو معطل کرنے کا حکم دے۔ عدالت صاف شفاف میرٹ پر ٹینڈر کی بولی کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن