حکومت کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگڑری آئٹمز کی درآمدپر پابندی عائد کرنے کافیصلہ کر لیا۔وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے زریعے برآمد کیے جانے والی لکڑری اشیا پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ٹائرز، فیبرکس، کاسمیٹکس اور ٹائلز سمیت متعدد اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صرف ایک سال میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 2.5ارب ڈالر اضافے سے 6.71ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے پاکستان کی جانب سے درآمد پر پابندی کے اثرات کوزائل کردیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ جن اشیا کی درآمد پر پابندی یا ڈیوٹی بڑھائی جاتی ہے وہی اشیا ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے منگوائی جارہی ہیں، افغانستان میں ڈیوٹی کم ہونے کےباعث بیشتر اشیا اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان میں فروخت کردی جاتی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے ریوالونگ انشورنش اور بینک گارنٹی اشیا کی 100 فیصد مالیت پروصول کرنے کی سفارش کردی ہے اور ایف بی آر کو اففان ٹرانزٹ ٹریڈ پر 10فیصد پراسینگ فیس بھی عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔