میلاد ریلی میں دہشتگردی کی پرزور مذ مت کر تے ہیں ‘متحدہ علماءکونسل
لاہور ( این این آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میلاد ریلی میں دہشتگردی کی پر زور مذ مت کر تے ہیں،معصوم شہریو ں کو نشانے بنانےوالے انسان نہیں درندے ہیں انہیں پکڑ کر نشان عبر ت بنایا جائے،مذہبی اجتماعات اور مذہبی رہنماﺅ ں پر حملے ملک دشمنو ں کی حالات خراب کرنے کی گہری ساز ش ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ جب سکیورٹی اداروں کو علم ہے کہ دہشتگرد ملکی امن کو تباہ کرنے کیلئے متحرک ہو چکے ہیں تو پھر سکیورٹی اداروں کو مذہبی اجتماع کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنی چاہیے تھی سکیورٹی اداروں کے سر براہان تحقیقات کر ائیں کہ اتنے بڑے اجتماع کو سکیور ٹی کیو ں فراہم نہیں کی گئی؟۔ انہو ں نے کہاکہ ہم کو ئٹہ سا نحہ میں شہید ہو نے والو ں کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے۔