صدر کا شہیدصوبیدار قیصر رحیم کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 14 ستمبر کو ولی تنگی پوسٹ، بلوچستان پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے صوبیدار قیصر رحیم کے لواحقین سے ٹیلی فون پر رابطہ کےا ،صدر مملکت کا 11 ستمبر کو ورسک روڈ، پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے لانس نائیک عبد الرحمن کے ورثاءسے بھی ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کےا ،صدر مملکت نے 10 ستمبر کو میر علی ، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک جمشید خان کے خاندان سے بھی فون پر اظہارِ تعزیت کےا ،صدر مملکت نے شہداءکو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نے شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور اپنے پیارے وطن پر قربان کرنے پر قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا ،صدر مملکت نے شہداءکیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ، درےں اثنا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مستونگ ، بلوچستان میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دھماکے کی شدےد مذمت کی ،صدر مملکت کا دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کےا ،صدر مملکت کا جانبحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ افسوس کےا ،صدر مملکت کی جانبحق افراد کیلئے دعائے مغفرت ، اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ،صدر مملکت کی زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی پر زور، جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ۔