مودی سرکار کی پھیلائی ہندو قومیت پرستی نے دنیا میں وبائی حیثیت اختیار کرلی: امریکی اخبار
واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخبار نے کہاہے کہ مودی سرکار کی پھیلائی گئی ہندو قوم پرستی نے دنیا بھر میں وبائی حیثیت اختیار کر لی۔امریکی اخبار کے مطابق ہندو قوم پرستی کے معاملے پر امریکی اور کینیڈین یونیورسٹیاں میدانِ جنگ بن گئی ہیں۔ ہندو قوم پرستی کی مخالفت کرنے والوں کو قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔مختلف ممالک نے بھارتی سفارت کاروں، بی جے پی اور آر ایس ایس کی نگرانی شروع کر دی ہے۔