• news

بم حملوں پر افسوس، استحکام، سلامتی کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے: چینی صدر

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان میں حالیہ بم دھماکوں پر صدر عارف علوی کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ چینی خبر ایجنسی کے مطابق صدر شی جن پنگ نے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں حالیہ بم حملوں کا سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ چینی صدر نے اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ قومی استحکام اور سلامتی برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے۔ چینی وزیراعظم لی کیانگ نے بھی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن