• news

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا‘ رواں سال مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں زیرعلاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض انتقال کر گیا۔ فاطمہ جناح ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں علاج کانگو وائرس کے انتقال کرنے والے مریض کا تعلق افغانستان سے تھا‘ تاہم وہ عارضی طورپر سیٹلائٹ ٹاﺅن کوئٹہ میں مقیم تھا۔ مریض کو 23 ستمبر کو ہسپتال لایا گیا تھا جہاں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کا علاج جاری تھا۔ بلوچستان میں اس کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگر وائرس کے چار مزید مریض زیرعلاج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن