• news

پاکستان‘ سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی میں دوطرفہ تعاون کا معاہدہ

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ نگران وفاقی وزیر آئی ٹی عمر شریف اور انجینئر عبداﷲ عامر السوامہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور سعودی حکام کے علاوہ آئی ٹی ماہرین شریک ہوئے۔ معاہدے کے مطابق سرکاری سطح کے علاوہ نجی سیکٹر میں بھی آئی ٹی کو فروغ دیا جائے گا۔ معاہدے میں ڈیجیٹل اکانومی کا دوطرفہ معاہدہ بھی شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن