• news

سپین کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 13 افراد زندہ جل گئے

میڈرڈ (نوائے وقت رپورٹ) سپین کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سپین کے شہر مرسیہ کے نائٹ کلب میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ آگ کو چند گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بجھا دیا گیا۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ ریسکیو حکام کو خدشہ ہے کہ عمارت میں مزید افراد پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں اور زخمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ سپین کے نائٹ کلب میں لگنے والی یہ آگ ملک میں گزشتہ 30 سال کے دوران لگنے والی بدترین آگ ہے۔ سپین کے نائٹ کلب میں سال گرہ منائی جا رہی تھی اور رات بھر موسیقی اور مے نوشی جاری رہی۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کے دوران درجن سے زائد افراد کو منتقل کیا جہاں 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی جب کہ 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن