• news

پی آئی اے کے کے طیاروں کی خرابی کی وجہ سے سعودی عرب فلائٹ آپریشن متاثر

 اسلام آباد /کراچی (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیاروں کی خرابی کی وجہ سے سعودی عرب فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، جسے صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا۔جہاز نہ ہونے کی وجہ سے پرواز روانہ نہیں ہوئی، جبکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پرواز کی شام 4 بجکر45 منٹ پر روانگی بتائی گئی ۔جدہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پروز پی کے 742 پانچ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے301 تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہوئی، جبکہ پرواز کی روانگی میں تاخیر مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے بوئنگ777 کے 5 طیارے گراونڈ ہونے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن