• news

چمن میں 2 روز تک طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے‘ ترکیہ میں پیش گوئی کرنے والے ڈچ سائنسدان کا دعویٰ

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ترکیہ میں پیش گوئی کرنے والے ڈچ سائنسدان نےچمن فالٹ لائن میں آئندہ دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کر دی۔ زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدت پر 6 یا ا±س سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاو¿ کو ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں (بشمول پاکستان کے صوبہ بلوچستان) میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن