بھارت: خاتون ڈاکٹر پر چھری سے حملہ‘ زخمی کردیا
نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے شہر دہلی میں نامعلوم شخص نے خاتون ڈاکٹر پر چھریوں سے کئی مرتبہ وار کر کے زخمی کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے 40 سالہ ڈاکٹر پر کلینک کی عمارت میں سیڑھیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں اور ان کا علاج جاری ہے۔