کیرالہ: لگژری گاڑی میں سبزی بیچنے والے کسان کی ویڈیو وائرل
کیرالہ (نوائے وقت رپورٹ) سبزی بیچنے کیلئے لگژری اوڈی گاڑی میں آنے والے کسان کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے کسان کے پاس لگژری اوڈی اے 4 ہے جس کی قیمت 44 لاکھ بھارتی روپے ہے۔