• news

جنوبی وزیرستان سے نئی قسم کا سانپ دریافت‘ نسل کا تعین نہیں ہو سکا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیر ستان کے علاقہ کوٹکئی سے ایک ایسا سانپ ملا ہے جس سے متعلق ماہرین کا ٰخیال ہے کہ اس طرح کا سانپ پاکستان میں پہلے نہیں دیکھا گیا۔ جنگلی حیات سے متعلق آگاہی مشن اور پاکستانی سانپ نامی سوشل میڈیا پیج پر اس منفرد سانپ کی تصاویر شیئر کر کے اس کی پہچان پوچھی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اسی طرح کا ایک سانپ چند ہفتے قبل بلوچستان میں بھی دیکھا گیا تھا لیکن پاکستان میں پائے جانے والے سانپوں کی فہرست میں ابھی تک یہ سانپ شامل نہیں ہے۔ سانپوں پر تحقیق کرنے والے نوجوان محقق فہد ملک کا کہنا ہے کہ اس سانپ کو زندہ یا مردہ حالت میں منگوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تحقیق کے بعد ہی واضع ہوسکے گا کہ یہ سانپ پاکستان میں پائے جانے والے سانپوں کی ہی کسی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن