• news

جنگ ہم پر مسلط کی گئی تھی اور ہم اسے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں: البرھان

خرطوم(این این آئی)سوڈانی خودمختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے زور دے کر کہا ہے کہ امن کو کسی کی طرف سے رد نہیں کیا جا سکتا لیکن یہ ایک ایسا امن ہونا چاہیے جو ملک کے وقار، فخر اور خودمختاری کو محفوظ رکھے۔عرب عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک انٹرویومیںجنرل البرہان نے سوڈان میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور اس جنگ کو ریاست کے جسم کو متاثر کرنےوالا کینسرقرار دیا۔خود مختاری کونسل نے البرہان جو سوڈانی فوج کے کمانڈر بھی ہیں کے حوالے سے کہا کہ ملک میں جاری یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گروہ سوڈان کو نگل جانا چاہتا ہے۔ ان کا اشارہ متحارب سریع الحرکت فورسز کی طرف تھا۔البرہان نے کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج اور عوام کی مدد سے اس جنگ میں فتح پریقین رکھتے ہیں۔ یہ فوج وطن کی فوج ہے اور اس پر کوئی جماعت گروپ کی اجارہ داری نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ کے پیچھے دو بھائی ہیں جو اپنے اپنے مفادات کی پیروی کر رہے ہیں۔ وہ پروپیگنڈہ جس پر جنگ کی بنیاد رکھی گئی تھی، غلط اور گمراہ کن ہے۔ انہوں نے ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو (حمیدتی)اور ان کے بھائی عبدالحریم دقلو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے اس وقت ملک بحران کا شکار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن