• news

مالدیپ، صدارتی انتخابات، محمد معیزو نے میدان مار لیا، ابراہیم صالح نے شکست تسلیم کرلی

مالے(آئی این پی ) مالدیپ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں محمد معیزو نے کامیابی حاصل کر لی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد معیزو نے صدارتی انتخابات میں 54.06 فیصد ووٹ حاصل کیے جس کے بعد موجودہ صدر ابراہیم محمد صالح نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔ صالح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ نومنتخب صدر معیزو کو مبارک ہو۔ میں ان لوگوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے انتخابات میں پرامن اور جمہوری عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ محمد معیزو نے اپنی پارٹی کے مہم کے ہیڈکوارٹر کے باہر ایک مختصر خطاب کیا ۔واضح رہے کہ 61 سالہ موجودہ صدر ابراہیم محمد 17 نومبر تک معیزو کے دفتر سنبھالنے تک تک نگراں صدر کے طور پر کام کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن