معاشی و محکمانہ مسائل حل نہ ہوئے تو دھرنا ، تالہ بندی پر مجبور ہونگے: چوہدری سرفراز
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا نگران حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں پر پنجاب بھر کے اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین معاشی عدم تحفظ کا شکار ہیں دوسری طرف تعلیمی اداروں کی این جی اوز کو حوالگی اور اڈاپشن جیسے ماضی کے ناکام اقدامات نے اساتذہ میں بے چینی واضطراب کی فضا پیدا کر دی ۔ وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سے مطالبہ اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کے معاشی و محکمانہ مسائل کو 5 اکتوبر تک ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو 10 اکتوبر کو 10بجے صبح سول سیکرٹریٹ کے سامنے پنجاب بھر کے ملازمین وپنشنرز بائیکاٹ و تالہ بندی کرکے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس( آگیگا) پنجاب کے زیر اہتمام دھرنا دیں گے۔