ختم نبوت کانفرنس:قادیانیت کو فروغ دینے کی تمام سازشیں ناکام بنائینگے:اعلامیہ
لاہور( خصوصی نامہ نگار)عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر ہمارا ایمان ہی نامکمل ہے۔ مرزائیوں اور قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فوری ہٹایا جائے۔ پاکستان میں قادیانیت کو فروغ دینے کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن نے کی جبکہ ملک بھر سے تمام مسالک کے جید علمائے کرام مجلس کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، مولانا محمدامجد خان، مولانا سید محمود میاں، مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا عبدالشکوررضوی کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ختم نبوت کانفرنس کے مقررین نے مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیا کہ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے۔