ورلڈ کپ: قومی کرکٹرز کی حیدرآباد میں 3گھنٹے پریکٹس، آسڑیلیا سے وارم اپ کا مقابلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان ٹیم نے تین گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ، باو¿لنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔پاکستان ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں کل آسٹریلیا سے مقابلہ کرےگا ۔کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا سے وارم اپ میچ سے قبل جم میں بھرپور ایکسرسائز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں بابر اعظم ڈمبل اٹھائے، بیک پش اپس لگاتے اور دیگر ایکسرسائز کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ورلڈکپ میںآج دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ بنگلہ دیش اور انگلینڈ دوسرے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ذہنی طور پر فریش ہونا ضروری ہے۔ حیدرآباد کی کنڈیشن پاکستان کی طرح ہے۔ کھیل کر پچز کاآئیڈیا ہوا ہے،کوشش کریں گے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں، ٹیم میں ہر کھلاڑی سپر سٹار بننا چاہتا ہے۔ فخر زمان بڑا کھلاڑی ، جب بھی پرفارم کرتا ہے ٹیم جیت جاتی ہے، پاکستان ٹیم میں فخر زمان جیسے کھلاڑی کم ہیں۔ ہر ٹیم چاہتی ہے فخر زمان جیسا پلیئر ان کی ٹیم میں ہو۔ پوری دنیا میں کرکٹ کھیلی، بھارت میں ابھی تک نہیں کھیلی۔ ورلڈ کپ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ اگر آپ اس میں پرفارم کرتے ہیں تو س±پر سٹار بن جاتے ہیں، بحیثیت کھلاڑی آپ کے پاس موقع ہوتا ہے کہ ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس دے کر سٹار بنیں۔ جتنے بھی کھلاڑی یہاں آئے ہیں ان کی کوشش ہے کہ وہ پرفارمنس دے کر س±پر سٹار بنیں۔