• news

سوشل ویلفیئر پنجاب کے زیر اہتمام صنعت زار ایکسپو کا افتتاح

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ پنجاب کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر میں صنعت زار ایکسپو کا افتتاح ہوگیا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈی جی سوشل ویلفیئر کے ہمراہ 11ویں ویکسنیٹ نمائش کے موقع پر صنعت زار ایکسپو کا دورہ کیا۔ نمائش میں پنجاب کے 36 اضلاع سے خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے ادارے صنعت زار نے شرکت کی۔ اس موقع پر صنعت زار سے منسلک خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کے سٹالز لگائے گئے۔ نمائش میں پنجاب کے مختلف علاقوں کی ثقافت کی نمائندہ مصنوعات پیش کی گئیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم نے نمائش کو کامیاب بنانے میں سوشل ویلفیئر کے افسران و عملہ کی کاوشوں کو سراہا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خواتین کو مختلف ہنر سکھا کر اور کاروبار کی جگہ فراہم کر کے انہیں خود کفیل کر رہا ہے۔ مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب وہاب ریاض، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سمیرا صمد،ویمن چیمبر آف کامرس کی بانی صدر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، قاسم علی شاہ و دیگر اہم شخصیات نے سوشل ویلفیئر کے صنعت زار ایکسپو کا دورہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن