طب کا نوبل انعام ہنگری کی کتالین امریکہ کے ڈریو ویس نے اپنے نام کر لیا
سٹاک ہوم (نیٹ نیوز) طب کا نوبل انعام ہنگری کی کتالین کاریکو اور امریکہ کے ڈریو ویس مین کے نام رہا۔ دونوں ماہرین کو انعام ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر ان کے کام سے متعلق دیا گیا۔ ایم آر این اے ٹیکنالوجی سے کرونا کی ویکسین موڈرنا اور فائزر کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بیٹھنے والی جیوری نے کہا کہ عہد حاضر میں انسانی صحت کو لاحق بڑے خطرے کے دوران دونوں شخصیات نے ویکسین بنانے کیلئے غیرمعمولی پیشرفت کی۔ کتالین کاریکو ہنگری کی ساگان یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، انہوں نے ڈریو ویس مین کے ساتھ امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں ریسرچ کی تھی جس پر نوبیل انعام ملا ہے۔