سکھ رہنما کے قتل کے خلاف لندن‘ پیرس میں بھارتی ہائی کمشن کے سامنے مظاہرے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) سکھوں نے لندن ‘ پیرس میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرے کا اہتمام سکھ فار جسٹس لاہور سکھ فیڈریشن نے کیا۔ سکھ کینیڈا میں پردیپ سنگھ نجر اور اوتار سنگھ گھنڈا کے قتل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم نے بھارت کی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ پردیپ سنگھ نجر کے قتل نے واضح کر دیا کہ بھارت سکھوں اور دیگر اقلیتوں کوختم کرنا چاہتا ہے۔ مظاہرے میں لندن سمیت مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں مرد وخواتین شریک تھے۔ بھارتی ہائی کمشن کے باہر آزاد خالصتان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے کہا کہ بھارت زیادہ دیر سکھوں کو غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔ عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے۔