• news

اسرائیل تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباﺅ، حکمران کوئی اور نشانے پر: فضل الرحمن

خوشاب (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباﺅ ہے۔ امت مسلمہ کے سربراہان سے پوچھنا چاہتا ہوں فلسطین کے حق میں آپ کا مو¿قف کہاں دفن ہو گیا۔ ہمارے ملک کا مافیا ڈالر کا استعمال کر رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018ءکے الیکشن میں دھاندلی کرکے حکومت بنائی گئی۔ آئی ایم ایف کے حوالے ملک کر دیا گیا۔ یہ غلامی اب نہیں چلے گی۔ اسلام انسانی حقوق کے تحفظ کا باقاعدہ نظام رکھتا ہے۔ ہم جب تک قرآن و سنت کو اپنا رہنما نہیں سمجھیں گے‘ تب تک خوشحالی ممکن نہیں۔ ہماری ریاست میں عام آدمی کی تربیت یوں کی جا رہی ہے کہ صرف نماز پڑھ لی جائے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا پارلیمنٹ کو ایسے ایسے لوگوں سے بھر دیا جاتا ہے جنہیں قرآن و سنت کا پتہ ہی نہیں ہوتا۔ ہماری نوجوان نسل کو اس حد تک کھائی میں پھینکا گیا ہے کہ وہ ہر طرح کی اخلاقیات سے دور چلا گیا ہے۔ پاکستان میں 2 کروڑ 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ بہت ہو چکا۔ اب ووٹ کا فیصلہ نئے زاویئے سے کرنا ہوگا۔ عالمی اداروں کا سب سے زیادہ دباﺅ پاکستان پر ہے۔ صرف سیاستدان نشانے پر ہوتا ہے۔ پس پردہ حکمرانی کوئی اور کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن