• news

بدامنی‘ کرپشن‘ مسائل کے انبار کی وجہ نبی کی تعلیمات سے دوری: ساجد میر

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر ،سینیٹر ،پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ رسول کریم محمد مصطفی کی بعثت کا مقصد بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ راست پر لانا تھا،نبی کی سیرت ہمیں محبت، اخلاق، امن و سلامتی، بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ اس وقت ملک میں بدامنی، کرپشن اور مسائل کے انبار کی بڑی وجہ دین اسلام اور نبی کی تعلیمات سے دوری ہے ۔ آپ کی زندگی کو چراغ راہ جانے اور آپ کی روحانی واخلاقی اور عملی خوبیاں امنڈ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر حافظ عبدالباسط شیخوپوری ، چودھری محمدمنشاءگوپے را، الحاج میاں محمدراشد، حافظ محمد بابر سلفی،علامہ متعصم الٰہی ظہیر،حافظ عمر صدیق،رانا شفیق خان پسروری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن