ڈاکوﺅں نے شہریوں سے لاکھوں روپے ‘ قیمتی سامان لوٹ لیا
لاہور(نامہ نگار)ڈاکوو¿ں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میںوارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکو¶ںنے برکی میں کر جمال کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرساڑھے6لاکھ روپے مغلپورہ میں فیروز کے گھر سے 5لاکھ روپے کاہنہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوو¿ں نے عابد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 75ہزار روپے ،مصطفی ٹاو¿ن میں ارشد اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 90ہزار روپے ، باٹا پور مےں شہبازاوراس کی فیملی سے اےک لاکھ 50ہزار روپے ،ڈیفنس سی مےں عمران اوراس کی فیملی سے 95ہزارروپے ، زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان، لوئر مال میں گن پوائنٹ پر رضاسے 74ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال مےں فیاض سے38ہزارروپے اور موبائل فون، نصیر آبادمیں اکرام سے 26ہزارروپے اور موبائل فون،سول لائن مےں عاطف سے23ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ہےں ۔چوروں نے نواب ٹاو¿ن اور ڈیفنس کے علاقوں سے2 گاڑیاں جبکہ مزنگ،اچھرہ ،شفےق آباد ،نولکھا،کاہنہ،ٹاو¿ن شپ اور سمن آباد کے علاقوں سے7 موٹرسائیکلیں چوری کرلےں ۔