• news

ماں قتل کیس‘ ہائیکورٹ نے آر پی او فیصل آباد سمیت دیگر افسران کو طلب کر لیا

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ماں کو قتل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر آر پی او فیصل آباد سمیت دیگر پولیس افسران کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔ عدالت نے ناقص تفتیش پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے قرار دیا کہ تفتیشی افسران اتنے نالائق ہیں کہ تفتیش بھی نہیں کر سکتے۔ وکیل شعیب سلیم نے موقف اپنایا کہ ملزم نے ماں کو قتل کر کے کھیت میں دفنا دیا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی ڈیڈ باڈی برآمد کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن