سعودی عرب میں دو پاکستان ہاو¿س بنانے کا فیصلہ کرلیا ،انیق احمد
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستانیوں کے لئے خوش خبری ہے کہ سعودی عرب میں دو پاکستان ہاو¿س بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امورنے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہاس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بنائے جائیں گے۔حرم کی توسیع کے سبب سعودی عرب میں موجود دو پاکستان ہاس منہدم کردیئے گئے تھے۔وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہاہے کہ دو پاکستان ہاسز کے حوالے سے سعودی حکومت کے ذمہ پاکستان کے سات اعشاریہ ایک(7.1) ملین ریال واجب الادا ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دو پاکستان ہاس بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،سعودی حکام سے اراضی مل جائے تو پاکستان ہاسز تعمیر کرلیں گے۔ دریں اثناءسیرت النبی میں عصرِ حاضر کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ یہ بات نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے سوموار کو وفاقی ٹیکس محتسب میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے اپنے ادارے میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں عصر حاضر کے مسائل کا حل کے موضوع پر سیرت کانفرنس منعقد کروائی ۔ کانفرنس میں ٹیکس محتسب کے افسران اور ملازمین میں نعت اور تقاریر کا مقابلہ بھی شامل تھا۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد کا وفاقی ٹیکس محتسب میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب میں پہلی مرتبہ سیرت کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ اللہ تعالی نے اپنے حبیب کا ذکر بلند فرمایا جو قیامت تک جاری رہے گا۔