• news

ایک ہمسائے کا دہشت گردی میں ہاتھ ہے،جان اچکزئی

 کوئٹہ (این این آئی)نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ ایک ہمسایہ ہے جس کا اس دہشت گردی میں ہاتھ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں جان اچکزئی نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے پورا نیٹ ورک ہے جس کے پیچھے جانا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ ان کا ملک میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں اضافہ ہو گا۔جان اچکزئی نے کہا کہ ریاست دہشت گردوں کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن