گوجرانوالہ ‘گوجرہ‘کرایہ بڑھانے پردکانداروں کا پولےس‘میونسپل کمیٹی کیخلا ف احتجاج
گوجرانوالہ ‘گوجرہ(نمائندہ خصوصی ‘نمائندہ نوائے وقت)شےرانوالہ پھاٹک سے ملحقہ دکانےں خالی کروانے پر پولےس اور دکانداروں کے درمےان جھگڑا ہو گےا ، مظاہرےن نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی کہ تھانہ سےٹلائٹ ٹاﺅن سے ملحقہ سرکاری اراضی پر 2013مےں دکانےں بنائی گئےں تھےں اس وقت ہونےوالے معاہدہ کے مطابق دس سال کےلئے چھ ہزار روپے کراےہ طے پاےا گےا تھا تاہم اب معاہدہ ختم ہونے پر محکمہ پولےس کی ملکےتی دکانوں کا ٹےنڈر 26ہزار روپے ماہانہ دےا گےا جس پر پولےس نے دکانےں خالی کروانا چاہئےں تو ان کا دکانداروں کے درمےان جھگڑا ہو گےا اس دوران دکانداروں نے ٹائر جلا کر پسرور روڈ بلاک کر دی اور پولےس کےخلاف شدےد نعرے بازی بھی کی ،مظاہرےن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاملہ مےں سٹے لے رکھا ہے ان کی دکانوں مےں لاکھوں روپے کا مال پڑا ہوا ہے پولےس ان کے ساتھ سراسر زےادتی کر رہی ہے ۔ریلوے پھاٹک چوک کے قریب میونسپل کمیٹی گوجرہ کی جانب سے دکانوں کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ، دکانوں کو سربمہر کرنے اور انکروچمنٹ کے مرتکب دکانداروں کو جرمانوں کے خلاف دکاندار سراپا احتجاج بن گئے۔ دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک جام کر دی اور میونسپل کمیٹی مخالف شدید نعرہ بازی کی۔ بعد ازاں مقامی تاجروں کی جانب سے مداخلت پر دکانداروں نے احتجاج ختم کر دیا۔