• news

ناظم جوکھیو قتل کیس، جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن نے مہلت مانگ لی

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس سے متعلق سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کےلئے مزید مہلت طلب کر لی۔ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم جام اویس کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم جام اویس کی جانب سے وکیل وزیر کھوسو نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔

ای پیپر-دی نیشن