صادق سنجرانی حافظ حمداللہ کی عیادت کیلئے کراچی پہنچ گئے
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان مولانا حافظ حمداللہ کی عیادت کیلئے کراچی انکی رہائش گاہ گئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے حافظ حمداللہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیااس موقع پر جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان، صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث، ترجمان ضلع شرقی جمال خان کاکڑ، احسان اللہ ہزاروی و دیگر بھی موجود ہیں۔