• news

اے جی آفس کا محکمانہ سہولت کیلئے گرین چینل ون ونڈو سسٹم کے تحت ادائیگی کا آغاز

 لاہور (کامرس رپورٹر) اکاو¿نٹینٹ جنرل آفس پنجاب میں ڈیجیٹلائزیشن اور اپ گریڈیشن کے جاری پروگرام کے تحت صوبے کے مختلف محکمہ جات اور ملازمین کی سہولت کیلئے تمام محکمہ جات کے 25 ہزار روپے تک کے کنٹی جنسی بلز بشمول ٹی اے اور کسی بھی مالیت کے یوٹیلٹی بلز کی گرین چینل ون ونڈو سسٹم کے تحت ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اے جی افس میں ون ونڈو سسٹم کا افتتاح کیا۔ پنجاب کے سرکاری محکموں کے بجلی، پانی، گیس اور ٹیلی فون کی کسی بھی مالیت کے تمام بل اب گرین چینل سہولت مرکز سے ادا کیے جائیں گے۔ گرین چینل سہولت مرکز سے پاس ہونے والے تمام بلز کے چیک ایک ہی دن میں جاری کر دئیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن