ڈالر مزید ایک روپیہ سستا، سونے کی قیمت 2500 روپے تولہ گر گئی
کراچی (کامرس رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 1.04 روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے گھٹ گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1.04روپے کی کمی سے 286.76روپے کی سطح سے کم ہو کر 285.72 روپے کا رہ گیا جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کی کمی سے 286 روپے پر آگیا۔ یورو کی قدر 3روپے کی کمی سے 302روپے رہ گئی جبکہ برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت فروخت 2روپے گھٹ کر 350روپے پر آ گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 50پیسے کی کمی سے 76 روپے رہی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 1روپے کے خسارے سے 79روپے رہ گئی۔ ویب سائٹ پر جاری کردہ غیرمصدقہ فی تولہ سونے کے ریٹ کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2500روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ300 روپے رہی۔