اگرتلہ، بھارتی فوجیوں نے ایک مسلمان شہری کو گولی مارکر قتل کردیا
اگرتلہ(این این آئی)بھارتی ریاست اگرتلہ میںبھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ریاست کے سب ڈویژن سونامورا کے گاﺅں درگاپور میں ایک مسلم عالمگیر حسین کو گولی مارکرقتل کیا۔بھارتی فورسز نے مسلم شہری کو مویشیوں کا سمگلر قرار دیکر قتل کیا۔مقامی لوگوں نے عالمگیرحسین کو زخمی حالت میں فوری طور پر سونامورا کے سوشل ہیلتھ سنٹر پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔