مٹھی میں غذائی قلت، بیماریوں سے 3 بچے انتقال کر گئے
مٹھی (نوائے وقت رپورٹ) سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے تین بچے انتقال کر گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقے سے ایک ماہ میں تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے 60 بچوں کا انتقال ہوا، رواں سال 634 بچوں کا انتقال ہوا۔