پنجاب کے مختلف اضلاع کی خصوصی عدالتوں میں 4 ججز کی تعیناتی
لاہور (خبر نگار) وزارت قانون و انصاف نے پنجاب کے مختلف اضلاع کی خصوصی عدالتوں میں چار ججز کی تعیناتی کر دی۔ وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید امجد علی شاہ کو سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم شیخ کو سپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد اقبال کو سپیشل جج سینٹرل فیصل آباد جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ کو سپیشل جج سینٹرل عدالت لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ججز کی تعیناتیاں ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہیں جن کی لاہور ہائیکورٹ نے منظوری دی تھی۔