• news

مقبوضہ کشمیر: قابض فوج پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 اہلکارزخمی

سری نگر (آئی این پی + کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج پر نامعلوم افراد کے حملے میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع راجوڑی میں فوجی اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں چپے چپے پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جس کے باوجود حملہ آوروں نے نہ صرف اپنے ہدف کو نشانہ بنایا بلکہ حیران کن طور پر کارروائی کے بعد بآسانی فرار بھی ہوگئے۔جبکہ شمالی کشمیر میں ایک کشمیری لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع بارہ مولا کے علاقے ڈرنگ ٹنگمرگ سے راجوری ک رہائشی ایک کشمیری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب بھارتی فورسز اہلکار جموں میں پراسرار حالات میں مر گیا ہے جموں شہر میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں پراسرار حالات میں مرنے والے بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ بی ایس ایف سے ریٹائرڈ سباش مراتراو جموںشہر کے وویکانند چوک کے قریب سواگت ہوٹل کے ایک ہوٹل کے کمرہ نمبر 507 میں مردہ پایا گیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ا نکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج جنوبی کشمیر میں کشمیری نوجوانوں سے بے گار لے رہی ہے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ مقبوضہ کشمیر پولیس کے سربراہ اور بھارتی فوج کی چنار کور اور شمالی کمان کو ٹیگ کیا ہے۔محبوبہ مفتی نے لکھا ہے کہ بھارتی فوج جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں کشمیری نوجوانوں سے بے گار لے رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن